مردان، پولیس نے اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 8 اگست 2025 18:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) مردان پولیس نے اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تھانہ چورہ پولیس کے ایس ایچ او ربنواز خان کی قیادت میں کی گئی کارروائی کے دوران رقم کے لین دین پر پیش آنے والے اندھے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم شیر محمد عرف شیرو ولد نذر محمد سکنہ ظفرخیل بخشالی کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے مقتول تاج گل سکنہ دبئی اڈہ کو قتل کرنے کے بعد نعش کو اپنے گھر میں گڑھے میں دفن کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :