ملک بھر کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کے ہوشربا انکشافات کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش

جمعہ 8 اگست 2025 22:13

ملک بھر کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات کی فروخت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء )قومی اسمبلی اجلاس میں ملک بھر کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کے ہوشربا انکشافات کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری طور پر پیش کردی گئیں ہیں وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت کے حوالے سروے کروایا جارہا ہے یہ سروے 2026 میں مکمل ہوگا جو ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات کے استعمال حوالے سے آگاہ کریں گے،وزیراعظم آفس اور جی ایچ کیو کی ہدایات کے بعد اے این ایف نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف کی جانب سے ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 369 آپریشن کیے گئے ہیں ۔ اے این ایف کے آپریشن کے دوران یونیورسٹیوں سے 1427 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں اس آپریشن میں منشیات سمگلنگ میں ملوث 426 افراد کو گرفتار کیا گیا۔