وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کی زیر صدارت نیشنل پولیو مینمنٹ ٹیم کا اجلاس

جمعہ 8 اگست 2025 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کی زیر صدارت نیشنل پولیو مینمنٹ ٹیم کا اجلاس،صوبوں میں پولیو کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ،نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر، چاروں صوبائی کوآرڈینیٹرز کی اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں بین الاقوامی انسداد پولیو پارٹنرز کی شرکت کی ۔

ورکرز چیلنجز کے باوجود بہترین کام کر رہے ہیں:وزیر اعظم کی فوکل پرسن کا پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ عائشہ رضا نے کہا کہ پولیو وائرس کا پھیلاو بڑھا ہے، مگر بہتری کی جانب کام جاری ہے اس سال روایتی طریقوں سے ہٹ کر کام کریں گے، نئے حل تلاش کیے جائیں گے پولیو مہم سے پہلے کا دورانیہ نتائج کے لیے نہایت اہم ہے۔عائشہ رضا نے کہا کہ پولیو، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا اشتراک پولیو کے خاتمے کا اہم ستون ہے۔

(جاری ہے)

عائشہ رضا نے خیبر پختونخوا ٹیم کو جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیو ہاٹ سپاٹس پر توجہ کے ساتھ ساتھ بہتر اضلاع پر بھی توجہ برقرار رکھیں ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا تبھی کامیابی ممکن ہے اس بار ہمیں پاکستان کو فائنل لائن تک لے جانا ہے پولیو خاتمے کے ہدف کے لیے ہر سطح پر حقیقی احتساب ضروری ہے پولیو ورکرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔