Live Updates

سیالکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

جمعہ 8 اگست 2025 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سیالکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اور گردونواح میں سہ پہر کے وقت ہونے والی تیز موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

(جاری ہے)

گرین وڈ سٹریٹ، دارہ آرائیاں، کچہری روڈ، ایبٹ روڈ، ٹرنک بازار، خادم علی روڈ، شہاب پورہ روڈ، فتح گڑھ، کشمیر روڈ، تاج پورہ، مین بازار، حاجی پورہ اور دیگر علاقوں کی سٹرکیں اور گلی محلوں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔

بہت زیادہ بارش کی وجہ سے شہریوں کی سینکڑوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جبکہ کئی علاقوں میں دو ،دو فٹ پانی جمع ہونے سے دکانوں اور گھروں پانی داخل ہوگیا۔ بارش سے چاول کی فصل سیراب ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات