اسکردو کیلئے آج7 پروازیں روانہ ہوں گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

جمعہ 8 اگست 2025 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)اسکردو کیلئے آج(ہفتہ)7پروازیں روانہ ہوں گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے ای)کے مطابق کراچی سے پرواز پی کے 455 صبح 7 بجے روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے پرواز پی کی451 صبح ساڑھی7 بجے ،اسلام آباد سے ایئر بلیو کی پرواز پی اے 251 صبح 8 بجکر45 بجے ،لاہور سے ایئر بلیو کی پرواز پی اے 481 صبح 10 بجے اسکردو کیلئے روانہ ہو گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 453 صبح 10 بجے ،کراچی سے ایئر بلیو کی پرواز پی ای704 صبح 11 بجے ،اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کی461 دوپہر ایک بجے روانہ ہو گی۔