Live Updates

تربیلا ڈیم 96، منگلا 63فیصد بھر چکا، چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 5ہزار 300کیوسک ،اخراج 2لاکھ 4ہزار 900کیوسک ریکارڈ

ہفتہ 9 اگست 2025 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔پی ٹی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کا لیول 1546.00فٹ ہے اور 96 فیصد بھر چکا ہے، منگلا ڈیم کا 1205.25فٹ لیول ہے اور 63فیصد بھر چکا ہے، دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلا، کالا باغ، تونسہ، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر بہائو معمول کے مطابق ہے۔

دریائے جہلم، ستلج اور کابل کے اہم مقامات پر بہا معمول کے مطابق ہیں، دریائے چناب کیاہم مقامات اور اس کے ملحقہ نالوں میں بہاو معمول کے مطابق ہے، دریائے راوی کے اہم مقامات پر بہائو معمول کے مطابق ہے اور اس کے ملحقہ نالہ بسنتر میں کچھ بہائو کے ساتھ نچلے درجے کی سیلابی سطح برقرار ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ کوہ سلیمان/ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اہم پہاڑی برساتی نالوں میں کوئی بہا نہیں ہے۔

پنجاب میں اہم دریائوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144نافذ ہے۔علاوہ ازیں واپڈا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 5ہزار 300کیوسک اور اخراج 2لاکھ 4ہزار 900کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 30ہزار 400کیوسک اور اخراج 30ہزار 400کیوسک، خیرآباد پل پر آمد ایک لاکھ 91ہزارکیوسک اور اخراج ایک لاکھ 91ہزارکیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 18ہزار 900کیوسک اور اخراج 7ہزار 300کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 63ہزار 800کیوسک اور اخراج 32ہزار 900کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج:جناح میں آمد 2لاکھ 81ہزار 100کیوسک اور اخراج 2لاکھ 73ہزار 100کیوسک، چشمہ میں آمد 2لاکھ 68ہزار700کیوسک اوراخراج 2لاکھ 29ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد ایک لاکھ 85ہزار 100کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 67ہزار 300کیوسک،گدو میں آمد ایک لاکھ 93ہزار 400 کیوسک او ر اخر اج ایک لاکھ 60ہزار 500کیوسک، سکھر میں آمد ایک لاکھ 64ہزار 800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 2ہزار 800کیوسک، کوٹری میں آمد 2لاکھ 14ہزار 300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 71ہزار800کیوسک، تریموں میں آمد 46ہزار 300کیوسک اور اخراج 35ہزار 100کیوسک، پنجندمیں آمد 61ہزار 700کیوسک اور اخراج 47ہزار 200کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1546.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.498ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1205.25فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.593ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات