تجارتی تنازع سے مودی کو سیاسی نقصان کا خطرہ ہے،امریکی اخبار

امریکا اور چین سے بگڑتے سفارتی تعلقات مودی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث ہیں،رپورٹ

ہفتہ 9 اگست 2025 15:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)امریکا اور چین سے بگڑتے سفارتی تعلقات مودی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔امریکی اخبار بھارت کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی ہے، دو سپر پاورز کو ناراض کرنے کے بعد مودی حکومت خارجہ پالیسی بدل رہی ہے۔

(جاری ہے)

نریندر مودی نے 2014 میں چینی صدر کا شاندار استقبال کیا، 2014 میں چین کے ساتھ سرحدی جھڑپ سے تعلقات کشیدہ ہوئے، چین سے کشیدگی کے بعد مودی نے امریکا سے تعلقات تیزی سے بہتر کئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور میں بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، امریکی صدر نے پاکستان کو بھارت کے برابر سفارتی حیثیت دی، تجارتی تنازع سے مودی کو سیاسی نقصان کا خطرہ ہے۔