میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی

ہفتہ 9 اگست 2025 18:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے مدرسہ کنز الایمان تعلیم القرآن جامع خضریٰ مسجد میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی اور دعا کرائی گئی اور دو مختلف مقامات پر قومی جھنڈے کی تقریبات پرچم کشائی منعقد کی گئیں دونوں پروگرامز میں شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا کہ جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنے بزرگوں اسلاف، قائدین و اکابرین اور شہدائے پاک فوج کویاد رکھنا بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اکستان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال، قائد ملت خان لیاقت علی خان سمیت دیگر شخصیات کی قربانیاں جدوجہد محنت اور شب و روز کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج ہم ایک آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہئے تقریبات میں علامہ حافظ محمد مستقیم قادری، علامہ غلام محمد سعیدی، علامہ محمد عسجد نعمان قادری، میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی، حافظ عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ میلاد مصطفیٰ کمیٹی یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر اعتزاز احمد ، صدر افراز الدین القادری، جنرل سیکریٹری اعجاز شیخ، جوائنٹ سیکریٹری محمد حسنین میمن، سرور امام، مدثر احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی قرآن خوانی کے بعد علمائے کرام نے عالم اسلام کی سربلندی، وطن عزیز پاکستان کی بقا سلامتی امن استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کرائیں جبکہ غیاث الدین قادری نے شالیمار منارہ روڈ اور ورکشاپ روڈ پر قومی جھنڈے کی تقریبات پرچم کشائی میں بھی شرکت کی جھنڈے لہرائے۔