اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے 8 دن بند رہنے کی خبریں گمراہ کن ہیں، ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی

ہفتہ 9 اگست 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے 8 دن بند رہنے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست یومِ آزادی سے قبل ہونے والی متعلقہ فضائی سرگرمیوں کے باعث ائیرپورٹ صرف مقررہ دنوں اور اوقات میں دو گھنٹے کے لیے آمد و روانگی کی پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ ان مختصر وقفوں کے علاوہ ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق پروازیں جاری رہیں گی۔