دی سمبارا یوگا کا جشنِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان

اتوار 10 اگست 2025 09:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) دی سمبارا یوگا پاکستان کی جانب سے بختاور پارک، سچل سرمست کالونی لاڑکانہ میں پاکستان کا یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔ دی سمبارا یوگا پاکستان کے زیر اہتمام ایک خصوصی یوگا سیشن منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سیشن کے بعد پاکستان کا یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔اس تقریب میں شرکا کو نہ صرف صحت مند طرزِ زندگی کے شعور سے آگاہ کیا جائے گا بلکہ قومی یکجہتی اور محبت کے ماحول کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ تقریب میں قومی نغمے، پرچم کشائی اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا جائے گا۔