iلاہور سے کراچی و کوئٹہ جانے والی دو اہم ٹرینیں منسوخ

ق*مسافروں میں کمی پر شاہ حسین ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کا آپریشن روک دیا گیا

اتوار 10 اگست 2025 18:00

r لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی دو اہم ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے لاہور آ کر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو آج لاہور سے کوئٹہ کے لیے روانہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مسافروں کی کمی کے باعث شاہ حسین ایکسپریس کی سروس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کی تعداد میں واضح کمی اور آپریشنل سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔