سابق نگران وزیراعظم وبزرگ سیاستدان غلام مصطفی جتوئی کا94 واں یوم پیدائش14 اگست کو منایا جائیگا

اتوار 10 اگست 2025 18:50

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)پاکستان کے سابق نگران وزیراعظم وبزرگ سیاستدان غلام مصطفی جتوئی کا94 واں یوم پیدائش-14 اگست کو منایا جائیگا وہ 14 -اگست1931 کو قصبہ نیو جتوئی میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

غلام مصطفی جتوئی 6 ۔ اگست 1990 کو بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے ۔وہ1990 ،1993 اور 1997کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے وہ 20نومبر2009 کو وفات پاگئے ۔