حمزہ شہباز شریف کی دیرینہ کارکن شوکت کشمیری کے گھر آمد،اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اتوار 10 اگست 2025 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے دیرینہ کارکن شوکت کشمیری مرحو م کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا مرحوم شوکت کشمیری نے پارٹی کے لئے جیل کی صعوبتیں بھی برداشت کیں،شوکت کشمیری جیسے کارکن اور رہنما کسی بھی سیاسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ،شوکت کشمیر ی پارٹی کے قابل فخر رہنما تھے ۔اس موقع پر عمران علی گورائیہ اور رانا عمران منج سمیت دیگر بھی موجود تھے۔