ض*رحیم یار خان، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع بھر میں یوم شہداء منایا گیا

qچاروں تحصیلوں میں تقاریب کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران نے شرکت کی تقاریب میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی، ملک و قوم کی سلامتی، شہداء کی مغفرت کے لئے دعائیں مانگی گئیں

اتوار 10 اگست 2025 19:50

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع بھر میں یوم شہدائ منایا گیا۔چاروں تحصیلوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران نے شرکت کی تقاریب میں شہدائ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی جبکہ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، شہدائ کی مغفرت کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

ضلعی ہیڈ کواٹر پر ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی نے ممبران ضلعی امن کمیٹی بابر زمان، قاری ظفر اقبال شریف، قاضی خلیل الرحمن، قاضی جواد الرحمن، انس شریف، انچارج سیکورٹی فقیر حسین سمیت سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان کے ہمراہ شمعیں روشن کی جبکہ دیگر تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ندیم بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر سجاد علی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد ابراہیم میلادی کھر نے شمعیں روشن کی۔

(جاری ہے)

تقاریب میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ شہدائ ہمارے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں کو اپنے لہو سے قوم کی تاریخ رقم کرتے ہیں ہم اپنے شہدائ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور ادارے متحد ہیں ملک کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹایا جائے گا ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

مقررین نے شہدائے پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایلیٹ فورس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیورز اور دہشت گرد کارروائیوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی یاد میں شمعیں روشن کرکے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر قاری ظفر اقبال شریف نے ملک و قوم کی سلامتی، استحکام،تحفظ اور شہدائ کے درجات بلندی کی دعا کرائی۔