دریائے سندھ میں کالا باغ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج، کابل کے اہم مقامات کے ساتھ ان کے ملحقہ نالوں میں بھی بہاو معمول کے مطابق ہے

پیر 11 اگست 2025 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں کالا باغ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا،چشمہ، تونسہ، گڈوو، سکھر اور کوٹری بیراج پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے، دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج، کابل کے اہم مقامات کے ساتھ ان کے ملحقہ نالوں میں بھی بہاو معمول کے مطابق ہے۔دریائے راوی نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، کوہ سلیمان/ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی برساتی نالوں/رود کوئیوں میں کوئی بہاؤ نہیں ہے۔تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 64 فیصد بھرا ہوا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1546.00 فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں 1206.20 فٹ ہے۔