پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 769 پوائنٹس کا اضافہ

پیر 11 اگست 2025 12:46

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز، 100 انڈیکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھ گیا۔پیر کو کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 769سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 146,152 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ کاروباری روز جمعہ کو انڈیکس 264 پوائنٹس کی کمی کے بعد 145,382 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی تیزی نے اس کمی کو نہ صرف پورا کر دیا بلکہ مارکیٹ کو نئی بلندی پر پہنچا دیا۔ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 282.47 روپے سے کم ہو کر 282.40 روپے ہو گیا۔یہ رجحان سرمایہ کاروں کی مارکیٹ پر مثبت توقعات اور معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔