دبئی میں یومِ آزادی پاکستان کا شاندار جشن، 60 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

پیر 11 اگست 2025 17:40

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)دبئی میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے شاندار جشن منایا گیا۔دبئی میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی جس میں 60 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، تقریب میں ملی نغمے بھی گائے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں اماراتی وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر شیخ نہیان بن مبارک نے پاکستانی کمیونٹی کو ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔