راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اور 6 ماہ کے شیر خوار بچے کو ذبح کر ڈالا

muhammad ali محمد علی پیر 11 اگست 2025 19:33

راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اور 6 ماہ کے شیر خوار بچے کو ذبح کر ڈالا۔ تتفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں سفاک شخص نے اپنے ہی والد اور بہنوں کے ساتھ ساتھ چند ماہ کے شیر خوار بچے کو بھی ذبح کر ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر راولپنڈی میں ایک خاتون اور اس کے چند ماہ کے شیر خوار بچے پر قاتلانہ حملہ ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا واقعہ معلوم ہوا، بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر بہن کو ذبح کر کے قتل کر ڈالا، جبکہ چند ماہ کے شیر خوار بھانجے کو ذبح کر ڈالا۔ بچے کی والدہ جان کی بازی ہار گئی، جبکہ شیر خوار بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں معلوم ہوا کہ سفاک قاتل اس واردات سے قبل اسلام آباد میں اپنے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر چکا تھا۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ سفاک ملزم نے جائیداد کے تنازعے پر والد اور بہنوں کا قتل کیا۔ سفاک قاتل اپنی بہنوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، تاہم والد نے بیٹے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے بیٹیوں کو ان کا حق دینے کا فیصلہ کیا، جس پر سفاک ملزم نے والد اور 2 بہنوں کو ذبح کر کے قتل کر ڈالا، شیر خوار بھانجے کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔ دونوں وارداتوں کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل چھری برآمد کرلی۔

اڈیالہ روڈ جائے وقوع پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ میں ملوث شخص کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تین افراد کے قتل کی سنگین واردات کے دو مقدمات درج ہوں گے، پہلا مقدمہ اسلام آباد کے تھانے شہزاد ٹاؤن میں درج ہوگا جس میں دو افراد قتل ہوئے، دوسرا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں درج ہوگا جس میں ماں قتل اور بیٹا شدید زخمی ہوا۔