عدالت عالیه آزاد جموں وکشمیر کی 14 اگست کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت

پیر 11 اگست 2025 20:34

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) عدالت عالیہ آزاد جموں کشمیر مظفر آباد نے 14 اگست کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کو ہدایات جاری کری ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر جاری کردہ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین نے 14 اگست 2025 کو یوم آزادی پاکستان شایان شان انداز میں ملی جوش و جذ بہ اور مکمل تزک واحتشام سے منانے کیلئے جملہ ضلعی ہیڈ کوارٹر آزاد جموں و کشمیر پر چراغاں اور تقریب پرچم کشائی کے انعقاد کے حوالہ سے جملہ ڈسٹرکٹ و سیشن ججز صاحبان آزاد جموں وکشمیر کو اپنے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے چراغاں کے ساتھ ساتھ پرچم کشائی کی تقریب کے انعقاد اور متذکرہ تقریب میں جملہ جوڈیشل آفیسران و قاضی صاحبان اور آفیسران ملازمین عدالت ہا ء ما تحت آزاد جموں و کشمیر کواپنی حاضری بہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی دی ہیں۔