وزارت خارجہ نے مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیل پارلیمان میں پیش کردی

معاہدے کے باوجود سعودی عرب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 279 پاکستانی قید

پیر 11 اگست 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وزارت خارجہ نے مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیل پارلیمان میں پیش کردی، قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ ملزمان کی حوالگی معاہدے کے باوجود سب سے زیادہ 10 ہزار 279 پاکستانی قیدی سعودی عرب میں ہیں۔پارلیمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں ، 3 ممالک کیساتھ ملزمان کی حوالگی معاہدے کے باوجود وہاں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 13 ہزار 852 ہے، متحدہ عرب امارات میں 3523 اور کویت میں 50 پاکستانی قیدی ہیں۔

وزارت خارجہ کے دستاویز کے مطابق 2100 قیدی ان 14 ممالک میں قید ہیں جن کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ، عراق میں 81، اردن میں 8، مصرمیں 12،بحرین میں 581،عمان میں 252،قطر میں 599 ، آسٹریلیا میں 27، جنوبی کوریا 7،جاپان 16،ملائیشیا 459، تھائی لینڈ 35،کمبوڈیا میں 22 ، فلپائن اور ویتنام میں ایک، ایک پاکستانی قید ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب نے قیدیوں کی وطن واپسی کے ایک معاہدیپر دستخط کیے ہیں، اس معاہدے کے تحت 16 مجرم اپنی باقی سزا پاکستان میں کاٹ سکیں گے ، پاکستانی سفارتخانہ قیدیوں کی وطن واپسی کیلئیسعودی عدالتی اداروں کیساتھ قریبی رابطے میں ہے، اب تک اس معاہدہ کے تحت 27 پاکستانی قیدیوں کو سعودی عرب سے واپس بھیجا جا چکا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ مختلف سعودی جیلوں میں بند 735 قیدیوں کے انٹرویو کے بعد ان کے کیسز معاہدے کے تحت پراسس کیے جا رہے ہیں، مئی 2025 تک سعودی جیلوں میں قید چار ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کی معاونت کی گئی ہے ، جون 2025 میں پاکستانی مشن نے یو اے ای سی77 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کی درخواست کی ، متحدہ عرب امارات کی فراہم فہرست کے تحت 30 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان منتقل کیا جائے گا۔