۷میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی

پیر 11 اگست 2025 21:15

Yکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو 11 روز گزرنے کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے 11 روز گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہیں ملی جس کی وجہ سے ہمیں گھریلو امور چلانے گیس، بجلی کے بلوں اور بچوں کی فیس کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے زائد قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اگر آج تک ہماری تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو ہم 14 اگست کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دھرنا دیں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔

مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئی