فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے پاکستان کو ناقابل تسخیر ملک بنایا ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

پیر 11 اگست 2025 22:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پاکستان کی عسکری اور سفارتی تاریخ میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی مہارت اور قیادت کو ایک سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے، جنہوں نے اپنی جرات مندانہ حکمتِ عملی اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے ملک کو دفاعی و سفارتی میدان میں نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا باوقار تشخص اجاگر کیا۔

ان کی قیادت میں پاکستان نے نہ صرف اپنی سرحدوں کو مزید محفوظ ناقابل شکست بنایا بلکہ امن کے فروغ اور علاقائی استحکام کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے مقامی تعلیمی ادارے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ "عسکری سفارت کاری ہی سب پہ بھاری ہے" اور فیلڈ مارشل کی شکل میں پاکستان کو ایک مدبر اور مضبوط قیادت حاصل ہے جو ملک دشمنی اور بدامنی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کے دشمنوں کی نیند حرام ،حوصلے پست اور زندگی جہنم بن چکی ہے۔