ڈوڈہ، بھارتی فوجی اہلکار پراسرار طورپر ہلاک

منگل 12 اگست 2025 13:13

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک بھارتی فوجی اہلکار پراسرار طورپر ہلاک ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی ریاست اوڈیشہ کا رہائشی سریش بسوال ضلع کے علاقے بھدرواہ میں واقع بٹالین ہیڈ کوارٹر میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔