میانوالی،مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے

منگل 12 اگست 2025 15:36

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ڈھوک مہر محمد والی (چکڑالہ) کا رہائشی 45 سالہ طاہر اقبال ولد اللہ یار بجلی کے پول کے بلکل قریب سے گزر رہا تھا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا یاد رہے کہ برسات کا مہینہ آتے ہی ائیسکو (واپڈا) اسلام آباد نے الرٹ جاری کیا تھاکہ مون سون شروع ہو گیا ہے لہذا بجلی کے کھمبوں اور پولوں کے پاس سے نہ گزریں اور نہ ان کو چھوئیں کیونکہ موسم برسات میں بارشوں کیوجہ سے بجلی کے کھمبوں اور پولوں میں برقی رو کا انا معمول ہے جس سے جانی و مالی نقصان ہو سکتا یے اطلاع ملتے ہی ایئسکو(واپڈا) کی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور بجلی بند کرکے نعش کو ریکور کر کے ورثا کے حوالے کیا، جبکہ انور چوک برنولی روڈ کے قصبہ سندانوالہ میں خونریز تصادم تیز رفتار ڈالہ نے سامنے سے انے والے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید زخمی ہو گیا جسکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ کے بعد ڈالے کا ڈرائیور ڈالہ چھوڑ کر فرار ہوء گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ بلو خیل روڈ میانوالی پر جامعہ اکبریہ کے سامنے دو متحارب گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ اشرف خان عرف چپہ کی فائرنگ سے جامعہ ابریہ کا طالب علم حافظ محمد عبداللہ خان والد محمد ریاض خان سکنہ احمد خانوالہ موقعہ پر شہید ہو گیا جبکہ مدرسہ کے دو طالب علم شدید زخمی ہوئے ہیں اور مخالف پارٹی کا ایک آدمی بھی فائر لگنے سے زخمی ہوا ہے اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی شہید کی ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجوا دیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔