شہدائے تحریک پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد قوم ہیں،پروفیسر آصف قادری

منگل 12 اگست 2025 15:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) پاکستان سنی تحریک کی مرکزی سیاسی کمیٹی کے رکن و ڈویژنل صدر پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے ڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ میں شہدا ئے تحریک پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و و عائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی وجشن معرکہ حق کا دن یوم فکر ووفا کے طورپر منانا چاہیے،شہدائے تحریک پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد قوم ہیں،وطن عزیز کی محبت ہمارے آباؤ اجداد کی وراثت اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے،نوجوان نسل کی تربیت کیلئے مکمل تاریخ پاکستان کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے تحریک پاکستان کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے د عاکرناہماری دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

شہدائے تحریک پاکستان کی قربانیوں سے وفا کرنے کے لیے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔استحکام وطن کیلئے وفائے پاکستان کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کا ہر باب شہداکے خون سے رنگین ہے لہٰذا ہمیں ملکی بقاکے لیے بانیان پاکستان کے قول وافکار کی پیروی اور سیاسی بصیرت کو مدنظر رکھنا ہو گاکیونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے نظریات سے انحراف کی بنا پرہی آج پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔

آصف رضا قادری نے کہا کہ وطن عزیز سے محبت اور وفا کا جذبہ ملک دشمن قوتوں کے لیے نوشتہ دیوار ثابت ہو گا۔دوقومی نظریہ اسلام اور پاکستان کی بنیادی اساس ہے۔قرآنی احکامات کی تقلید میں ہماری کامیابی ہے۔ قرآن خوانی کے بعد شہدائے تحریک پاکستان کی بلندی درجات،ملکی ترقی سلامتی اورا ستحکام اور شہدائے تحریک پاکستان کی بلندی درجات کیلئے خصو صی دعا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر مدنی،مولانابہادر علی رضوی،،مولانا بدر منیر قادری، مرزاعلی حاکم، سید تصدق حسین شاہ،عبدالرحمان قادری، محمد طیب قادری، رانا احتشام الحق،محسن رضا مصطفائی، محمد رمضان قادری، محمد زاہد قادر ی و دیگر بھی موجود تھے۔