نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ،ترقی کا اصل انجن ہیں‘ حنیف عباسی

منگل 12 اگست 2025 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ اور ترقی کا اصل انجن ہیں،پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کا راز باہمت اور باصلاحیت نوجوان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یومِ نوجوانان پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان کا عزم نوجوانوں کو بااختیار بنا کر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے،وزیر ِاعظم پاکستان کا وژن ہر نوجوان کو تعلیم، روزگار اور مہارت کے مواقع فراہم کرنا ہے، اسکلز ڈویلپمنٹ، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی سمیت نوجوانوں کے لیے حکومت کے بڑے منصوبے جاری ہیں،پاکستان ریلوے، نوجوانوں کے ساتھ ترقی کی پٹڑی پر شانہ بشانہ گامزن ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ نوجوانوں کا حوصلہ اور جذبہ، پاکستان کی ترقی کا ایندھن ہے، پاکستان کا ہر نوجوان کامیابی اور خوشحالی کا سفیر ہے۔ حکومت پاکستان کا مقصد نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا اور پاکستان کو ترکی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے۔