پاکستانی تائیکوانڈو ٹائیگر ہادی جعفری ملائیشیا میں گولڈ میڈل جیت لیا

منگل 12 اگست 2025 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) تائیکوانڈو کے ماہر 13سالہ پاکستانی سید محمد ہادی جعفری نے ملائیشیا انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ایشیا بھر کے ٹاپ اتھلیٹس کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت کر اپنے نوجوان کیرئیر میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

سید محمد ہادی جعفری جو ساتویں جماعت کے طالب علم اور فراز احمد جعفری کے بیٹے ہیں ،نے کمبوڈیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور چین کے مخالفین کو لگاتار چار باوٴٹس میں زیر کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

یہ تازہ ترین فتح اس کی تعریفوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں اضافہ کرتی ہےجس نے پہلے ہی ورلڈ تائیکوانڈو قطر اوپن میں چاندی کا تمغہ اور ملائیشیا کپ میں سونے کا تمغہ شامل ہے۔’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمد ہادی نے کہا کہ اگر انہیں مناسب سہولیات اور مدد فراہم کی جائے تو وہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے تمغے جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جو بھی تمغہ جیتتا ہوں وہ پاکستان کے لئے ہوتا ہے۔