یونیورسٹی آف ہری پور میں "معرکہ حق" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

منگل 12 اگست 2025 17:14

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) یونیورسٹی آف ہری پور میں "معرکہ حق" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا،یونیورسٹی آف ہری پور میں "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک پروقار سیمینار منقعد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد وسیم تھے ۔اس موقع پر صدر چمبر آف کامرس شہباز محمود،ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز ڈاکٹر عابد فرید،رجسٹرار ریاض محمد سمیت دیگر یونیورسٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوان نسل کو ملک کے ساتھ اپنی وابستگی کو مضبوط رکھنا چاہیے،قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کریں اور دنیا کے مظلوم عوام،خصوصاً فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جاری رکھیں،آج پوری قوم کو فخر ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو خلوصِ دل سے دفاع وطن کے لیے جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار ہے جس کی موجودگی میں کوئی بھی پاکستان کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتا،انہوں نے اتحاد،قربانی اور نظریہ پاکستان کے بنیادی مقاصد کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔