پبلک اکائونٹس کمیٹی کا پرتگال میں جائیدادیں خریدنے اور شہریت کے حوالے سے وزیر دفاع کے بیان کی تحقیقات کا فیصلہ

منگل 12 اگست 2025 20:06

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)پارلیمان کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پرتگال میں جائیدادیں خریدنے اور شہریت حاصل کرنے کے حوالے سے وزیر دفاع کے بیان کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے،کمیٹی نے وزارت داخلہ،اسٹیٹ بنک اور ایف بی آر سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔منگل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا کمیٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے پرتگال میں بیوروکریسی کی جانب سے شہریت اور جائیدادیں خریدنے کے حوالے سے بیان کا نوٹس لے لیاچیئرمین کمیٹی کنے کہاکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پرتگال میں بیوروکریٹس کی جانب سے پراپرٹی خریدنے کے حوالے سے سوشل میڈیا اکائونٹس پر باتیں کی ہیں‘ کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ،اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ حکام سے بریفنگ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس سلسلے میں تفصیلات منگوا لیتے ہیں کون کون سے بیوروکریٹس نے پلاٹ لئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے فاٹا میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ فاٹا میں سیلز ٹیکس بھی لگ گیا ہے کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے معاملے پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس میں وزارت مذہبی امور سے متعلق آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہا کہ جب وزارت کے ایک اسسٹنٹ اکاونٹنٹ اس طرح کے کام کرتا ہے تو ڈی جی حج وہاں کیا کر رہا ہے جس پر سیکرٹری مذہبی امور کہا کہ ہم نے سسٹم کو ڈیجیٹائز کیا ہے رکن کمٹی سینیٹر افنان اللہ خان نے کہاکہ فراڈ کرانے والے اسسٹنٹ کا آج تک نہ ریڈ وارنٹ نکلا ہے نہ جائیداد ضبط ہوئی ہے رکن کمیٹی سینیٹر مندوخیل نے کہاکہ آج کلیم صاحب کہاں ہیںجس پر وزارت کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے پہلے سے کینیڈین ویزہ بھی لیا تھا اسے سروس سے ڈسمس کیا گیا ہے اور وہ اس وقت کنیڈا میں ہے چیرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ سے پوچھا ہے کہ اس نے انٹر پول کو لکھا ہے کہ نہیںکمیٹی نے غبن کے چار آڈٹ اعتراضات کو اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی رکن کمیٹی سینیٹر افنان اللہ خان نے کہاکہ لگ رہا ہے کہ وزارت اس کو سپورٹ کر رہی ہے سینیٹر بلال مندوخیل نے کہاکہ اتنا بڑا فراڈ ایک شخص اکیلا کیسے کر سکتا ہے یہ پورا گروپ ہو گا چیرمین کمیٹی نے کہاکہ چار ر سال تک آپ کو یہ پتہ نہیں چلا کہ ایف آئی آر کاٹنی بنتی ہے کہ نہیں اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ دونوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیئے ہیں جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ اس کی جتنی پراپرٹی ہے اس کو ضبط کیا جائے کمیٹی نے ایک مہینے پر وزارت سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ریا ض فتیانہ نے پوچھا کہ وزارت کا کتنا اسٹاف سعودی عرب میں ہے چیرمین کمیٹی نے کہاکہ سارا سال یہ اسٹاف کیا کرتا ہے جس پر حکام نے بتایا کہ ہمیں پاکستان سے زیادہ اسٹاف کی ضرورت نہیں ہے وہاں پر لوکل اسٹاف ہے رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہاکہ 1700 لوگوں کو یہ ریٹرن ٹکٹ دیتے ہیں وزارت کو چاہیے کہ ان پاکستانیوں کو وہاں ملازمت پر رکھیں جو سعودی میں کام کرتے ہیں رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہاکہ مجھے تو کبھی کوئی نظر نہیں آتا پتہ نہیں کہاں ہوتے ہیں رکن کمیٹی شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ کیا ہر سال سرکاری ملازمین کو بھی فری بھیجا جاتا ہے جس پر سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ جو معاونین جاتے ہیں وہ سارے سرکاری ملازمین ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک تجویز ہے کہ آئندہ سال گریڈ 11 سے اوپر والے معاونین لیں انہوں نے کہاکہ مفت حج ان معاونین کے علاوہ کوئی نہیں کرتاہے۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان