عارف والا، جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلہ میں قبولہ میں کبڈی میچ انعقاد

منگل 12 اگست 2025 22:00

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلہ میں قبولہ میں کبڈی میچ انعقاد پذیر ہوا جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی اوجاوید اقبال چدھڑ تھے کبڈی میچ پاکستان واپڈابمقابلہ پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان واپڈا کی ٹیم نے میدان مارلیا کبڈی میچ میں اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا رائے فیصل عمران اور اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن رب دینو میتلو اور سماجی شخصیت چوہدری طاہر اقبال جٹ سمیت شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ونر کبڈی میچ کی ٹیم کو لاکھ روپے کیش اور گولڈ ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو دولاکھ روپے کیش اور سلور ٹرافی سے نواز اگیا ۔