مختلف تھانوں میں درج 29 مقدمات میں نامزد سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 اگست تک توسیع

منگل 12 اگست 2025 22:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج کے حوالے سے مختلف تھانوں میں درج 29 مقدمات میں نامزد سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 اگست تک توسیع کرتے ہوئے اٹک کے 19 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی ہے گزشتہ روز 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت پر حتمی بحث کی ہدایت دی تاہم ملزمہ کے وکیل کا موقف تھا کہ ہمارے مقدمات سپریم کورٹ میں ہیں سینیئر وکلا اور میں خود سپریم کورٹ جارہا ہوں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ ٹھیک ہے آپ سپریم کورٹ سے ہو کر آئیں آج اس مقدمے میں حتمی دلائل سنیں گے عدالت نے کیس کی سماعت ملزمہ کے وکیل کی سپریم کورٹ کے سے واپسی سے مشروط کرتے ہوئے موخر کر دی تاہم انتظار کے بعد پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی اٹک کے 19 مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئیں بشریٰ بی بی صرف راولپنڈی کے 10 مقدمات میں شامل تفتش ہوئی ہیں ملزمہ اٹک کے 19 مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئیں ملزمہ نے اپنے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا کہا تھا حالانکہ بشریٰ بی بی 26 نومبر کے مقدمات کی مرکزی ملزمہ ہیں اور ان کی عبوری ضمانت اگست 2024 سے چل رہی ہے ایک سال سے عبوری ضمانتوں پر فیصلہ نہیں ہوا عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کیا جائے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمہ نے لوگوں اشتعال دلوایا جس سے امن وامان خراب ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تصادم ہوا ایک پولیس اہلکار شہید ہوا نظام زندگی مفلوج ہوا عدالت نے بشریٰ بی بی کو اٹک کے 19 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے 26 اگست تک سماعت ملتوی کردی یاد رہے کہ بشریٰ بی بی اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں درج 29 مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔