قائد اعظم نے آزادی کے حصول کیلئے نہ کوئی لانگ مارچ کیا اورنہ دھرنے دئیے‘ سینیٹرعرفان صدیقی

منگل 12 اگست 2025 22:02

قائد اعظم نے آزادی کے حصول کیلئے نہ کوئی لانگ مارچ کیا اورنہ دھرنے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے آزادی کے حصول کیلئے نہ کوئی لانگ مارچ کیا اور نہ دھرنے دئیے ہم نے برطانوی اور برہمن سامراج کو شکست دے کر آزادی حاصل کی اور قائد اعظم نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کو بدل دیا‘ لیڈر نفرت کی بنیاد پراکٹھا نہیں کرتے لیڈر کا مقصد پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے اکٹھاکرنا ہوتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ اور سٹیشن ڈائریکٹر مسرت شاہ رخ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ کو یاد رکھنا چاہئے ہمیں یہ آزادی بڑی تحریک سے حاصل ہوئی ہے ہمارے نوجوانوں نے قائد اعظم کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا اس تحریک نے برطانوی اور برہمن سامراج کو شکست دی اور قائد اعظم نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کو بدل دیا ہمارے بزرگوں نے قائد اعظم کے ایک کاز کے ساتھ محنت کی قائد اعظم نے لانگ مارچ نہیں کیا دھرنے نہیں دئیے اور نہ ہی مظاہرہ کیا یہ ایک معجزہ ہے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے ایک ملک بنایا علامہ اقبال نے ایک خواب دیکھا علامہ اقبال نے قرارداد پاکستان پیش کردی انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایک عظیم لیڈر تھے آزادی کا تحفظ بڑا معرکہ ہوتا ہے ہمارے غازیوں اور شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ڈی جی ریڈیو نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز ہے جس پر پاکستان کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے اب ہمارا ریڈیو پاکستان ڈیجٹل فارمیٹ میں داخل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں تھا لیکن اس کے مقابلے ہم نے کلمہ طیبہ کے جذبے سے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے لیڈر نفرت کی بنیاد پر اکھٹا نہیں کرتے لیڈر کا مقصد پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے اکھٹا کرنا ہوتا ہے ریڈیو کے جو مسائل ہیں اس کو حل کیا جائے گا۔