ساہیوال، نشہ میں دھندسرکاری کار ڈرائیور نے دو محنت کش روند ڈالے،ایک جاںبحق ،دوسرا زخمی

منگل 12 اگست 2025 19:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)شاداب کالونی کے قریب دوموٹر سائیکل سوار مزدوروں کو نشہ میں دھندسرکاری کار کے ڈرائیور نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد یونس محنت کش موقع پر جہاں بحق اور احمد نواز زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

چک 82 پانچ ایل کے دو مزدور محمد یونس اور احمد نواز موٹرسائیکلوں پر گھر جا رہے تھے کہ رونگ سائیڈ سے تیز رفتار کار سرکاری نمبر 108 جی اے نے ٹکر ماری جس سے محمد یونس گر گیا جب اسے احمد نواز سنبھالنے لگا تو اس دوران دوسری کار نمبر 7226 ایل ای نے کچل دیا محمد یونس موقع پر جاں بحق ہو گیا اور زخمی احمد نواز کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

پولیس غلہ منڈی نے محمد یوسف بھائی کی مد عیت میں مقدمہ 320 337, جی, 279 427, ت پ درج کر لیا ہے موٹر سائیکل تباہ ہو گئی تاہم ڈرائیور ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔سرکاری گاڑی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے۔