مٹہ ،امن و امان بارے جرگہ ،معززین، سیاسی و سماجی رہنمائوں ،پولیس حکام کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل 12 اگست 2025 19:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سوات کی تحصیل مٹہ میں امن و امان کے حوالے سے ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقہ معززین، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور پولیس حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ جرگہ مقامی شادی ہال میں منعقد ہوا۔جرگے میں ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان، ایس پی انویسٹی گیشن سوات فرمان اللہ، ایس پی اپر سوات شوکت علی خان، ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ سید احمد خان، اے اے سی مٹہ اجمل خان، ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن اپر سوات محمد کریم خان، ایس ڈی پی او سرکل مٹہ بخت زادہ خان ، ایس ایچ او تھانہ مٹہ حبیب سید خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی جن میں عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالجبار خان، ممتاز علی خان، نعمت علی خان، مسلم لیگ ن کے جمال ناصر خان، مقصود علی، رحمت علی خان، جمعیت علمائے اسلام کے قاری رحیم اللہ، جماعت اسلامی کے سید اظہار اللہ اور سابق صوبائی وزیر قاری محمود شامل تھے۔

(جاری ہے)

جرگے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور عوام سے اپیل کی گئی کہ امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت اطلاع دینے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ شرکا نے اس حوالے سے پولیس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جرگہ باہمی اتفاق اور تعاون کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔