عمر ایوب نااہل ہو چکے، اب ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ ممبر الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کی نااہلی کیلئے اسپیکر کے بھجوائے گئے ریفرنس پر سماعت

منگل 12 اگست 2025 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران ممبر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اب اس ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ، عمر ایوب تو نااہل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کوالیکشن کمیشن میں عمر ایوب کی نااہلی کیلئے سپیکر کے بھجوائے گئے ریفرنس پر سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ممبر کے پی نے کہا کہ اب اس ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ، عمر ایوب تو نا اہل ہو چکے ہیں، سزا یافتہ ہونے پر عمر ایوب نا اہل ہو چکے، ہم نے 90 روز میں ریفرنس پر فیصلہ کرنا ہے۔الیکشن کمیشن نے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔