Y پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا معاملہ

؁ وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس بلا نتیجہ ختم، کمیٹی کا وزارت خزانہ کو ورکنگ پلان بنانے کی ہدایت کردی

منگل 12 اگست 2025 20:05

ٹ* اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے ہر وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس بلا نتیجہ ختم،، کمیٹی کا وزارت خزانہ کو ورکنگ پلان بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اجلاس کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ورکنگ پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہویخطیر فنڈز کے اجرا کے معاملے پر بھی راے طلب کر لی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس جلد دوبارہ بل لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعظم خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پرولیگ میں شرکت کا فیصلہ کرینگے۔پی ایچ ایف نے پرولیگ کیلئی35 کروڑ روپے گرانٹ کی درخواست کررکھی ہے۔