x چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن میں 4 گنا اضافہ

g چیف جسٹس کی بیوہ کو خصوصی مراعات اور سہولیات فراہم

منگل 12 اگست 2025 21:35

ُاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) وزارت قانون و انصاف نے سینیٹ میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن میں 2010 سے 2024 تک نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2010 میں پنشن 5 لاکھ 60 ہزار تھی جو 2024 میں 23 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ اس دوران پنشن میں سال بہ سال اضافہ ہوتا رہا، مثلاً 2015 میں 10 لاکھ 5 ہزار، 2018 میں 13 لاکھ 38 ہزار اور 2023 میں 16 لاکھ 57 ہزار روپے رہی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 2011 میں پنشن 6 لاکھ 44 ہزار، 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار رہی،2013 میں پنشن 8 لاکھ 50 ہزار، 2014 میں 9 لاکھ 35 ہزار ہو گئی، 2016 میں 11 لاکھ 5 ہزار رہی،2017 میں پنشن 12 لاکھ 17 ہزاراور 2021 میں پنشن 14 لاکھ 52 ہزار، 2023 میں 16 لاکھ 57 ہزار رہی۔علاوہ ازیں، چیف جسٹس کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی، 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت دی جاتی ہے، جبکہ انہیں ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جاتا ہے اور انکم ٹیکس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ یہ مراعات ریٹائرڈ چیف جسٹس کی عزت اور سہولت کے لیے فراہم کی جاتی ہیں