مائیک ہیسن نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے لیے ڈیتھ بولنگ، ٹاپ آرڈر کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوسی ہے ،ہیڈ کوچ قومی ٹیم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 اگست 2025 11:44

مائیک ہیسن نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے لیے ڈیتھ بولنگ، ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اگست 2025ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوسی ہے، ڈیتھ باولنگ اور ٹاپ آرڈر میں بہتری کی ضرورت ہے۔ 
ہیڈ کوچ قومی ٹیم مائیک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوسرا ون ڈے جیتنے کا موقع تھا لیکن ہم اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، تیسرے ون ڈے میں باولنگ کے دوران پہلے 35 اوورز میں اچھا کھیلے، ہم پلان بی پر عمل نہیں کرسکے۔

 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جو فائیو باولنگ کے زیادہ اپشن نہیں تھے، کچھ اچھی یارکرز ڈالیں مگر زیادہ گیندیں بلے بازوں کے بیٹ کے نیچے دیں، حسن نواز نے اپنی پہلی ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس دکھائی، حسین طلت نے بھی بیٹنگ کے ساتھ اپنے جوہر دکھائے، ہماری ٹیم کے سپن بولرز نے پوری سیریز میں اچھا پرفارم کیا، سیریز میں بہت ساری مثبت چیزیں بھی سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے 1991ء کے بعد پاکستان کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتی ۔ کپتان شائی ہوپ کے ناقابل شکست 120 اور جیڈن سیلز کے 22 رنز کے عوض 6 نے برائن لارا اکیڈمی میں پاکستان کو تہس نہس کردیا۔
ہوپ کی تیز رفتاری نے بیٹنگ کا رخ موڑ دیا جب کہ سیلز نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو چار وکٹوں پر 23 پر چھوڑ دیا اور 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر آؤٹ ہو کر ون ڈے میں پاکستان کے خلاف میزبان ٹیم کی سب سے بڑی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔