ڈاکٹر یاسمین راشد کی نو مئی مقدمات میں ضمانتیں خارج

بدھ 13 اگست 2025 16:34

ڈاکٹر یاسمین راشد کی نو مئی مقدمات میں ضمانتیں خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نو مئی کے دو مقدمات میں دائر درخواست ضمانتیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلا وگھیرا ئوکے دونوں مقدمات میں فیصلے سنائے جا چکے ہیں، اس لیے درخواست ضمانتیں غیر موثر ہو چکی ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔