شہراولیاء میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ساتھ ہرے بھرے درختوں کی بھی بہار ،پاکستان ہمارا فخر اور گھر ہے ،کمشنرملتان

بدھ 13 اگست 2025 16:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) کمشنر ملتان ڈویژن نے کہا ہے کہ شہراولیاء میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ساتھ ہرے بھرے درختوں کی بھی بہار ہے،پاکستان ہمارا فخر اور گھر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہسپتال میں پودا لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے نشتر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ ون سٹوڈنٹ ون پلانٹ کے تحت پہلی بار ڈویژن میں مربوط شجرکاری مہم چلائی جائے گی،حکومت پنجاب نے ون سٹوڈنٹ ون پلانٹ کا کانسپٹ پیپر منظور کر لیا ہے،شجرکاری کر کے وطن عزیز کے گرین کور میں اضافہ کریں گے۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن میں سرکاری سطح اور نجی لوگوں کے تعاون سے تیاردرخت لگائےجا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنروسیم حامد سندھو نے کہا کہ نسل نو کی بقاءکے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔اس موقع پروی سی نشتر،ایم ایس ڈاکٹر راؤامجد سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔