پاک بھارت جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پرسکون اور متاثر کن قیادت کا مظاہرہ کیا،ریاض کوہمروی

بدھ 13 اگست 2025 16:49

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ ریاض کوھمروی نے کہا ہے کہ آرمی چیف و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یوم تشکر کانفرنس کے موقع پر تاریخی خطاب کیا ریاض کوھمروی نے آرمی چیف و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی انھوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بہادر مسلح افواج کی قیادت کی ہے اور پاکستان کے دشمن بھارت کے تکبر اور غرور کو خاک میں ملا کر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری مسلح افواج نے نہ صرف ملکی سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ دشمن کی سرحدوں کے اندر جا کر جنگ لڑی اور انتہائی کم وقت میں جارح دشمن کو اپنے گھٹنوں کے بل جھکنا پڑا اور اسے زندگی بھر کیلئے سبق سکھایا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پرسکون اور متاثر کن قیادت کا مظاہرہ کیا جو کہ بہادری، وژن، یقین، دور اندیشی، نظم و ضبط اور عزم کی عمدہ مثال ہے بعدازاں انھوں نے یوم تشکر کانفرنس منعقد کروانے پر میزبان ومنتظمین چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ،چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی ودیگر جملہ منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔