جموں وکشمیر،یاستی حیثیت کی بحالی کے لیے کانگریس کی بھوک ہڑتال تیسرے روز میں داخل

بدھ 13 اگست 2025 16:53

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے کانگریس کی بھوک ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھوک ہڑتال میں کانگریس کے تمام سرکردہ رہنما شریک ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر لیڈر رمن بھلا کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے تاکہ ان کے وقار، حیثیت اور شناخت کو بحال کیا جا سکے جسے بی جے پی حکومت نے 5 اگست 2019 کو غیر آئینی طور پر چھین لیا تھا اور سپریم کورٹ کے فلور پر بار بار وعدوں کے باوجود چھ سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہ حقوق بحال نہیں کیے گئے۔

ایک اور رہنما لال سنگھ نے کہا کہ زمین، نوکریاں اور قدرتی وسائل بیچے جا رہے ہیں اور چھ سال سے کشمیری عوام کو بے وقوف بنا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے وقار، شناخت کی حیثیت اور حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں شامل ہوں۔