پاکستان میں مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف

ذخائر کے مقابلے میں ہر گزرتے سال کے ساتھ قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ ہو رہا

بدھ 13 اگست 2025 21:47

پاکستان میں مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)پاکستان میں مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذخائر کے مقابلے میں ہر گزرتے سال کے ساتھ قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں وزارت توانائی نے بتایا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی)کو اپنی مقامی گیس کی سپلائی میں نمایاں کمی کا سامنا رہا ہے۔مقامی گیس سپلائی 20-2019 میں 1083سے کم ہو کر 24-2023 میں 710 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔