Live Updates

پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 13 اگست 2025 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہاتاہم بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 36، بالاکوٹ 17، کاکول 07، کشمیر میں کوٹلی 13، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 13)، راولا کوٹ 10، گڑھی دوپٹہ 05، پنجاب میں مری 09، اسلام آباد (سیدپور 08، سٹی، گولڑہ 01)، راولپنڈی (شمس آباد، چکلالہ 01)، سندھ: شہید بینظیر آباد میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین ،چلاس44 اورنوکنڈی میں 44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات