ڈویژنل پولیس قیام امن کیلئے کوشاں،متعدد ڈکیت،چور،سنیچرزگروہ گرفتار، موٹرسائیکلیں، اسلحہ،نقدی ودیگر اشیا برآمد

جمعرات 14 اگست 2025 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) سٹی ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ملزمان میں شہزاد اور مدثرشامل ہیں۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 3 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔علاوہ ازیں ایس پی سٹی بلال احمد نے عرس حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے داتا دربار پر مامور ڈیوٹی کو چیک الرٹ اور بریف کیا۔بلال احمد نے الرٹ ڈیوٹی دینے پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے نا جائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 03 ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان میں قاسم، ظہیر اور محمد بوٹا شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے پمپ ایکشن، 02 پستول، میگزینز، کارتوس اور گولیاں برآمدکی گئیں۔اسی طرح سرور روڈ پولیس نے کمیونٹی سیفٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے لاوارث ملنے والے04 سالہ بچے کے والدین کو تلاش کر کے ان کے حوالے کر دیا۔ والدین کو ٹریس کرنے کیلئے الیکٹرانک و سوشل میڈیا، کیمرے، اعلانات، وائرلیس کالز سے مدد حاصل کی گئی۔

بچے کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔صدر ڈویژن پولیس قیام امن کیلئے کوشاں،تھانہ مانگا منڈی پولیس نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کرنے والے شوہر سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں زاہد،ناصر اور اختر کے نام سے جبکہ متوفیہ کی شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

علاوہ ازیں یوم آزادی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے صدر ڈویژن میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں صدر ڈویژن کے سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور ڈولفن اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہوکر ملتان روڈ، چوھنگ، موہلنوال، شاہکام چوک ڈیفنس روڈ، شانوبابا گول چکر،شوکت خانم شوکت خانم، امیر چوک سے ہوتا ہوا مسلم چوک سے صدر ڈویژن ہیڈکوارٹر میں اختتام پذیر ہوا۔

ماڈل ٹاون پولیس سنیچرز،ڈکیتوں کے خلاف سرگرم، فیصل ٹان پولیس نے02 رکنی رابر و سنیچر گروپ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ابوبکر اور تنویر شامل ہیں۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔گرفتارملزمان رات گئے گن پوائنٹ پر رابری اور موبائل سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے۔پڑتال ریکارڈ پر ملزمان چوری وڈکیتی سمیت 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے۔

ملزمان سے 50 ہزار نقدی، 6 موبائل فون اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں۔اسی طرح لیاقت آباد پولیس نے بھی 03 رکنی موٹر سائیکل چورگروہ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں علی، غلام مرتضی اور زبیرشامل ہیں۔ ملزمان کو اکبر شہید روڈ قبرستان سے گرفتارکیا گیا۔ملزمان رات گئے شہریوں سے گن پر موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹتے اور گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں بھی چوری کرتے تھے۔

اسی طرح کوٹ لکھپت پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیئے۔ ملزم حسنین کو بابر چوک، ملزم علی زمان کوچندرائے روڈ جبکہ ملزم سہیل کو دوران پٹرولنگ فائرنگ کی آواز پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم قائد ملت کالونی میں سرعام اسلحہ نمائش و ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ گرفتارملزمان سے 4 پستول،میگزینز و گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔

اسی طرح نصیر آبادپولیس نے منیر نامی شخص کو مزدا کی ٹکر سے ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔فتح گڑھ کا رہائشی منیر کلمہ چوک سے جانب قصور جا رہا تھا۔ گلاب دیوی ہسپتال کٹ کے قریب تیز رفتار مزدے کی ٹکر سے منیر زخمی ہوگیا جس فوری ہسپتال منتقل کیاگیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔اقبال ٹان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک، ہنجروال پولیس نیبروقت کارروائی کرتے ہوئے تصویراں والا بازار سے اسلحہ سمیت ملزم کو گرفتارکر لیا۔

ملزم کی شناخت محمد بیبرک کے نام سے ہوئی۔ ملزم جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کیلئے اسلحہ مہیا کرنے جا رہا تھا۔ دوران چیکنگ ملزم سے مختلف معرکہ کے 3 پستول، میگزین، گولیاں اور موبائل برآمدکی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کر انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایس پی اقبال ٹان ڈاکٹر محمد عمرنے اپنے آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔

انہوں نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ محمد عمر کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کھلی کچہری میں عوام الناس اور پولیس اہلکاروں کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں۔ڈولفن سکواڈنے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے سے شہریوں کے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

ملزم کو تعاقب کے بعد ہمدرد چوک سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتارملزم کی شناخت مجاہد عرف کالی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل قبضہ میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے ریس کورس سے 2 رکنی ڈکیت گروہ گرفتارکر لیا۔ ملزمان کی شناخت نوید اور سنی کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان واردات کی نیت سے ظفر علی روڈ پر گھات لگائے ہوئے تھے۔

ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے فرارہوگئے۔ تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو میاں میر قبرستان سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 1 پستول، موٹرسائیکل، گولیاں و میگزین برآمدکی گئیں۔ گرفتار ملزمان26 سے زائد چوری، ڈکیتی و گینگز کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔