۷شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے قوم کو متحد کرنے کا عہد کرنا ہوگا، سابق وزیر اعلی نواب ثنا اللہ خان زہری

جمعرات 14 اگست 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست ہمیں ان عظیم شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ملک کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر ہمیں ان شہدا کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے یہ دن ممکن بنایا۔

(جاری ہے)

یہ ملک ہمیں عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے اور آج ہمیں اس کی حفاظت، ترقی اور سالمیت کے لیے ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا نواب ثنا اللہ خان زہری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد، اتفاق اور قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک خوشحال اور پرامن ملک بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی