خیبرپختونخوا‘ پولیس پر5 دہشت گرد حملے، 5 اہلکار شہید

اپر دیر میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں 3 اہلکار،پشاور اور دیرپائیں میں ایک ایک اہلکار شہید

جمعرات 14 اگست 2025 14:14

پشاور،لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)خیبر پختونخوا میں پولیس پر 5 دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بیک وقت اپر دیر، لوئر دیر اور پشاور میں پولیس کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اپر دیر میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پشاور میں تھانہ حسن خیل حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔دیرپائیں میں پولیس چوکی پر حملے میں کانسٹیبل شہید جبکہ بنوں میں شدت پسندوں کا حملہ پسا کر دیا گیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔