
مہنگائی کو 38 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے، گورنر اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کیلئے زری و مالی استحکام کیلئے کوشاں ہے، جمیل احمد‘پرچم کشائی تقریب سے خطاب
جمعرات 14 اگست 2025 14:39
(جاری ہے)
یہ کوششیں کامیاب رہیں اور مہنگائی مئی 2024 ء تک 11.8 فیصد تک گر گئی اور جون 2025ء میں یہ تاریخی طور پر 3.2 فیصد کی کم ترین سطح پر آ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے منظرنامے میں بہتری لانے کے لیے بتدریج 7 مرحلوں میں پالیسی ریٹ جون 2024 ء سے کم کرنا شروع کیا اور اسے 22 فیصد سے 11 فیصد تک لے آیا۔ ہماری زری پالیسی میں توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ سخت محنت سے قیمتوں میں جو استحکام حاصل ہوا ہے، اسے برقرار رکھا جائے جب کہ مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کے اندر رکھا جائے۔ اس طرح وسیع تر اقتصادی اور کاروباری مواقع کو کام میں لانے میں مدد ملے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بیرونی شعبے میں بہتری کا ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تقریباً 3 گنا ہوچکے ہیں، جو مالی سال 23 ء کے آخر میں صرف 4.4 ارب ڈالر تھے اور مالی سال 25 ء کے آخر میں بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ 2.1 ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس نے،جو 14 سال میں پہلی بار ہوا ہے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر ترسیلات نے اس بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا۔گورنر جمیل احمد نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کی کوشش کی ہے تاکہ بیرونی دھچکوں کی مزاحمت کے لیے اقتصادی لچک بڑھائی جا سکے۔ ذخائر میں یہ اضافہ غیر ملکی قرض میں کسی اضافے کے بغیر حاصل کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی حالیہ اقدامات کے اعتراف میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر کی ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔مالی شمولیت میں ٹیکنالوجی کی جدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے گورنر نے اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل شعبے میں اقدامات کا ذکر کیا، جن میں پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام ’راست‘ کو ایک الگ ذیلی ادارہ بنانا بھی شامل ہے تاکہ ڈجیٹل ادائیگیوں کے طریقے اپنانے کے لیے خدمات کا دائرہ بڑھایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے ادائیگی کے ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں تاکہ عوام ان سہولیات کے ذریعے رقوم ارسال اور وصول کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ کھولنے کے بہتر نظام کا حال ہی میں آغاز کیا ہے جس کے ذریعے بینک کی برانچ میں جائے بغیر اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا۔ اس کا عوام کو خصوصاً خواتین کو فائدہ ہوگا۔یومِ آزادی کی تقریب ’زندگی ٹرسٹ اسکول‘ کے طلبہ کی طرف سے قومی نغمے پیش کیے جانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ گورنر نے آئیڈا ریو اسکول کے سماعت اور بصارت سے محروم بچوں کی جانب سے منفرد فن پاروں کے مجموعے کی نمائش کا آرٹ گیلری میں افتتاح بھی کیا۔ اس نمائش کا موضوع ’پاکستان کی خوبصورتی‘ تھا، جو خصوصی ضروریات کے حامل نوجوان فنکاروں کی تخلیقی صلاحیت اور بصیرت کا اظہار ہے اور دوسری طرف اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شمولیتی ثقافتی اظہار کی حمایت جاری رکھی ہے۔ یومِ آزادی پر دیگر نمائشوں میں‘Echoes of Freedom through Archival Lens’اور’پاکستان کے شہپر‘ شامل تھیں۔
مزید تجارتی خبریں
-
سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 36روپے کی کمی
-
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا
-
ڈیزل کی قیمتوںمیں کمی کے بعد کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی
-
صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد کی ملاقات
-
ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے،آئی سی سی آئی
-
برائلر گوشت کی قیمت چھٹے روز بھی595روپے کلو پر مستحکم
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت پانچویں روز بھی 595روپے پر مستحکم
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 1,47,000 پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
-
100 اور1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں کل (جمعہ کو) ہوں گی
-
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ بہتری کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.