اصحاب رسول کتابی نہیں قرآنی شخصیات ہیں جن کی عظمت کا دفاع ہر مسلمان کی ایمانی ذمہ داری ہے،علامہ عطاء اللہ بندیالوی

جمعرات 14 اگست 2025 16:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطا اللہ بندیالوی نے کہا کہ اصحاب رسول کتابی نہیں قرآنی شخصیات ہیں جن کی عظمت کا دفاع ہر مسلمان کی ایمانی ذمہ داری ہے جن کی دور خلافت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔اس لئے ناموس رسالت اور عظمت صحابہ و اہلبیت کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے جن کے جنت میں اعلی مقام کی بشارت رسول اللہ نے دی جو ہمارے ایمان کا جز اول ہے اس لئے توہین رسالت و توہین صحابہ آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور توحید و سنت کا پرچار کرنے والے علما حق کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ملک میں اسلامی نظام کی رہیں ہموار کی جائیں دفاع ملک کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اشاعت التوحید والسنہ سرگودھا کے زیر اہتمام جامع مسجد سیدنا امیر معاویہ فاروق اعظم روڈ پر پاکستان زندہ باد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جعمیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطا اللہ بندیالوی، مفتی محمد آصف،ڈویژنل خطیب وقار احمد عثمانی،قاری احمد علی ندیم،را عبدالقیوم اور دیگر نے کہا کہ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ و اہلبیت کا دفاع ہم سب کی مذہبی زمہ داری ہے۔

کیونکہ اصحاب رسول کتابی نہیں قرآنی شخصیات ہیں جن کے جنت میں اعلی مقام کی بشارت نبی رسول نے خود دی اور قرآن اس کی گواہی دیتا ہے۔جن کا دور خلافت ہمارے لئے آج بھی مشعل راہ ہے علما نے کہا کہ توحید وسنت کا پرچار اورناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہلبیت کے بغیر دین محمدی نہ مکمل ہے اس لئے ہمیں ناموس رسالت اور عظمت صحابہ کو بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنا ہو گا اور گمراہ کن پراپیگنڈا کر کے ملک اور اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا سیسہ پلائی دیوار بن کر راستہ روکنا ہے۔

دفاع وطن کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ و اہلبیت کا دفاع ہمارے ایمان کا جز اول ہے جس کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یہ دین محمدی کا عقیدہ رکھنے والے اہل اسلام کے لئیباعث سعادت ہے کہ ہم اللہ تعالی کے احکامات کو مشعل راہ بنا کر اپنی نجات کی راہیں ہموار کریں۔

انہوں نے آج کے دور میں سوشل میڈیا پر ملک اور اسلام دشمن پروپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت اور توہین صحابہ آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور توحید و سنت کا پرچار کرنے والے علما حق کے جان و مال کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقع پر مقررین نے کہا امت مسلمہ کا بچہ بچہ دفاع اسلام اور تحفظ ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہلبیت کے لئے ہر جدوجہد میں شامل ہے اور اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر ناموس رسالت اور عظمت صحابہ کے لئے سر گرم عمل ہیں۔آخر میں ملک کی سلامتی استحکام،اسلام کی سر بلندی،امن وامان کے لئے بھائی چارے اور مکمل ہم آہنگی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔