مقبوضہ کشمیر،اوڑی میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن مسلسل جاری

جمعرات 14 اگست 2025 17:18

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کیطرف سے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے گزشتہ روز علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار ایک حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

بارہمولہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس گروندرپال سنگھ نے کہا کہ اوڑی میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ قابض بھارتی فورسز کے آپریشن کے باعث لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ کچھ لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ بھارتی فورسز اہلکار گھروںمیں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکو سخت ہراساںاور قیمتی گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔